۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مشہد میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے باہر مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت میں ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی مظلوم عوام کے حق میں مختلف عبارات درج تھیں۔ مظاہرین کے مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ایران کے وفاقی دارالحکومت تہران اور مشہد مقدس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .